وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کی جانفشانی اور محنت سے خدمت کرنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر پاکستانی عازمین کیلئے حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔
انہوں نے مدینہ منورہ میں پاکستانی حج مشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمن اور دوسرے عہدیداروں نے وفاقی وزیر کو عازمین حج کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے انہیں ہدایت کی کہ عازمین حج کو درپیش کسی بھی پریشانی کا فوری ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے پاکستانی عازمین حج کو مسجد نبویۖ کے قریب ترین رہائش فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے عازمین حج کیلئے شاندارسہولتیں فراہم کرنے اور غیرمتزلزل حمایت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی مبارکباد دی۔