معروف لوک گلوکار سائیں اختر حسین کی سینتیس ویں برسی اتوار کو منائی گئی ۔
وہ 1920 میں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے ۔ سائیں اختر حسین نے صوفیا کرام کے عرس کے موقع پر زیادہ تر کافیاں اوردیگر لوگ گیت گائے ۔انہوں نے فلم، ٹیلی ویژن اور ریڈیوپاکستان پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔سائیں اختر حسین آج ہی کے دن 1987میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔