Saturday, 21 September 2024, 04:49:38 am
 
وزیراعظم کا فوری اصلاحات سے سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کا عزم
September 16, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات معروف عالمی پیرولیم کمپنی Gunvor Group Torbjorn Tornqvist اور ٹوٹل انرجیز کے نائب صدر Mehmet Celepoglu سے آج(پیر کو) اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تیزی سے اصلاحات کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا مثبت معاشی اور کاروباری پالیسیوں کے تسلسل سے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Gunvor Group کے چیئرمین نے پاکستان کے پیٹرولیم کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ Gunvor Group نے پہلے ہی پاکستان میں ٹوٹل پارکوکے پچاس فیصد حصص کے حصول کیلئے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے Gunvor Group کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔