وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کیلئے تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان کے ایوان ہائے ایوان صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ معاشی ترقی اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے انکی تجاویز پر حکومت غور کرے گی۔وفد کے اراکین نے برآمدات میں اضافے اور درآمدی بل میں کمی کیلئے کئی تجاویز پیش کیں۔