دفاعی تجزیہ نگاروں نے اس امیدکااظہارکیاہے کہ قوم اورمسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینگی۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے معروف دفاعی تجزیہ نگارمیجرجنرل ریٹائرڈشمریزسالک نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات کوموثرحکمت عملی اورپالیسی کے ذریعے روکاجاسکتاہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈرضامحمدخان نے کہاکہ قوم اورمسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلا ن پرموثر عملدرآمدکی تجویزدی۔