Friday, 29 March 2024, 07:57:38 pm
طالبان نےتاجربرادری کوافغانستان میں امن واستحکام کی یقین دہانی کرائی ہے:صدراے سی سی آئی
August 26, 2021

افغانستان کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر محمد یونس خان مومند نے کہا ہے کہ طالبان کی قیادت نے تاجر برادری کو افغانستان میں امن و استحکام کی یقین دہانی کرائی ہے۔آج کابل میں ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور اے پی پی کے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں جہاں سب سے زیادہ مستفید ہونے والا پاکستان ہے کیونکہ ہماری زیادہ سے زیادہ درآمدات پاکستان سے ہیں۔یونس مومند نے کہا کہ افغانستان پاکستان سے بجلی کا سامان، لوہا، تعمیراتی سامان، کپڑا، پھل اور مختلف اشیائے ضروریہ درآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان پاکستان کو تازہ اور خشک میوہ جات برآمد کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں افغانستان کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام کا اقدام دونوں ملکوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔