Wednesday, 01 May 2024, 01:50:14 am
قازق سفیر کا تجارت اور تعاون بڑھانے کی خاطر علاقائی رابطے پر زور
April 17, 2024

پاکستان میں قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafin نے تجارت اور توانائی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون میں اضافے کیلئے سڑک اور ریل کے رابطوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafin نے تجارت اور توانائی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور قازخستان کے درمیان تعاون میں اضافے کیلئے علاقائی نقطہ نظر سے سڑک اور ریل کے حقیقی رابطوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتے ہیں تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔سفیر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کا قازقستان کا دورہ متوقع ہے۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان معاشی تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی حقیقی گنجائش سے استفادہ کرنے اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان گزشتہ سال تجارتی حجم دس کروڑ ڈالر تھا جو بہت کم ہے اور اس کو ایک ارب ڈالر کی سطح تک بڑھایا جاسکتا ہے۔Yerzhan Kistafin نے کہا کہ ہم این ایل سی سمیت پاکستان کی بڑی لاجسٹک کمپنیوں اور رابطوں کی بہتری اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔