Tuesday, 21 May 2024, 03:10:21 pm
کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کیلئے فوج طلب کی جا سکتی ہے، وزیرداخلہ
April 30, 2024

وزیرداخلہ سیدمحسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کیلئے فوج طلب کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے آج (منگل)سکھرمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں کشمور، گھوٹکی اورشکارپورکے اضلاع میں امن قائم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیںگے۔

اس سے پہلے انہوں نے سکھرمیں پاسپورٹ آفس اورنادراریجنل مرکزکااچانک دورہ کیا۔

اس دورے میں وزیرداخلہ نے پاسپورٹ آفس میں لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

انہوں نے کہاکہ سکھرشہراورروہڑی میں تین ماہ کے اندردونئے نادرامراکز قائم کئے جائینگے۔