Wednesday, 01 May 2024, 12:52:01 am
ملک کے بیشترحصوں میں مطلع ابرآلود رہے گا
April 17, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں مطلع ابرآلوداورموسم خشک رہے گا۔تاہم اس دوران بلوچستان کے بیشتر حصوں میں تیز ہوائیں چلنے،گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔آج (بدھ) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکیس کراچی ستائیس پشاور سترہکوئٹہ اورگلگت نومری دساور مظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،Leh ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر،پلوامہ، اننت ناگ اوربارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموںاٹھارہ،Leh منفی تین اور شوپیاں میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔