Tuesday, 30 April 2024, 05:15:45 am
سعودی وفد کے ساتھ بات چیت سے انتہائی قریبی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا:وزیراعظم
April 17, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے ساتھ بات چیت سے انتہائی قریبی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور دونوں ملکوں کے درمیان آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ہم اربوں ڈالرمالیت کے معاہدوں پر دستخط کریںگے۔

رات اسلام آباد میں سعودی وفد کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ سعودی ولی عہد دونوں برادرملکوں کے درمیان معاہدوں پردستخط کے موقع پر پاکستان کادورہ کریںگے۔انہوں نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کاعمل تیز کرنے کے لئے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کاوفد بھجوانے پرولی عہد کاشکریہ اداکیا۔سعودی وزیرخارجہ نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے اس تعاون کاشکریہ اداکیا جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری اوربھائی چارے کے ایک مفید اورنئے دور کاآغاز ہوگا۔