Saturday, 27 July 2024, 05:32:11 am
حکومت عازمین حج کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،چوہدری سالک حسین
May 17, 2024

مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو ان کے قیام کے دوران تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے مختلف شعبوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حج مشن کو ماضی کی غلطیاں دہرائے بغیر پوری طرح فعال رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے حج انتظامات کو مؤثر بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔