Saturday, 27 April 2024, 06:03:11 am
حکومت ملکی معیشت کو جامع، پائیدارترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے:وزیر خزانہ
September 17, 2021

فائل فوٹو

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت بنیادی سطح پرتوجہ مرکوزرکھتے ہوئے ملکی معیشت کو جامع اور پائیدارترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ایشیا اوربحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے معاشی اورسماجی کمیشن کی ایگزیکٹوسیکرٹری Armida Salsiah Alisjahbanaکے ساتھ آن لائن ملاقات میں ا ظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دانشمندانہ مالیاتی پالیسیوں اورسخت مالیاتی قواعدوضوابط کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام سے ترقی کے مرحلے کی جانب منتقل ہورہی ہے۔وزیرخزانہ نے انہیں مجموعی شرح نمومیں اضافے کے لئے حکومت کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔