Saturday, 27 April 2024, 03:00:04 am
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں نادرارجسٹریشن سنٹرقائم
September 17, 2021

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں وزیراعظم کے ویژن کے تحت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میںنادرارجسٹریشن سنٹرقائم کیاگیاہے۔چیئرمین نادراطارق ملک اورامریکہ میں پاکستان کے سفیراسدمجیدخان نے مشترکہ طورپر سنٹر کا افتتاح کیا۔سفارتخانے میں رجسٹریشن سنٹر کے قیام سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کوشناختی کارڈ اور وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کی سہولت دستیاب ہوگی۔