ٹیلی ویژن اور فلم کے ممتاز فنکار شفیع محمد کی آج سولہویں برسی منائی جارہی ہے۔
شفیع محمد نے ریڈیوپرینرنٹر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور انیس سو ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے نشر ہونے والے کئی ڈراموں میں حصہ لیا۔
اپنے 30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
وہ دوہزار سات میں آج کے دن جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔