Saturday, 27 April 2024, 08:08:06 am
ماضی کے معاہدوں،این آر او نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،مشیر داخلہ و احتساب
January 18, 2021

احتساب اور داخلہ امور کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ماضی کے معاہدوں اور این آر او نے ملک کو بری طرح متاثر کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہ عدم ادائیگی اور جرمانے کے معاملے میں براڈ شیٹ اور پاکستان سے متعلق برطانوی عدالت کے فیصلے کو منظر عام پر لائے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ دستاویز براڈشیٹ کے وکلاء کی تحریری منظور کے بعد منظر عام پر لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شفافیت یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔احتساب کے مشیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے بارے میں بین الوزارتی کمیٹی کو دو روز کے اندر سفارشات تیار کرنے کو بھی کہا۔انہوں نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔