Sunday, 19 January 2025, 09:31:36 pm
 
وزیر اطلاعات کی چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت
January 19, 2025

 وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے آج(اتوار کو ) لاہور میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے میاں عامر محمود اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میاں عامر محمود کی خوش دامن کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحومہ کا انتقال ایک گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالی آپ کو صبر دے، اور لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم میاں عامر محمود اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

رکن صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔