پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پورے صوبے میں صحت کے مراکز اور سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جائے۔
آج(اتوار کو) لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے مریم نواز ہیلتھ کلینکس سے دوردراز علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم ہوںگی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی سے لاکھوں شہریوں کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کھیت سے منڈی تک سڑکوں سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔