بیلجیئم کے شہر انٹورپ میں سمندر پار پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا۔
شہر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اسی طرح کی ریلیاں اٹلی کے شہر بارسلونا میں پہلے ہی منعقد کی جا چکی ہیں۔
ریلی کے دوران سول نافرمانی کو مسترد کرتے ہوئے ترسیلات زر بڑھانے اور ملک بچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔
ریلی کے شرکا نے کہا کہ دنیا بھر میں بالخصوص یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانی ایک مضبوط دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاک فوج کے دشمن ہیں وہ ریاست کے دشمن ہیں اور فوج ہماری سرحدوں کی حقیقی محافظ ہے۔
شرکا نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی پاک فوج کی قیادت کے ساتھ متحد ہیں اور فوج کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
شرکا نے اجتماعی طور پر سول نافرمانی کے خلاف نعرے لگائے۔