پاکستان میں جاپان کے سفیر Akamatsu Shuichi نے آج لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوںنے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے میں جاپان کے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات اور سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان کے ساتھ زراعت، معدنیات، آئی ٹی ، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کی خواہشمند ہے۔