Friday, 27 December 2024, 02:35:24 am
 
ریڈیو پاکستان کے صوت القرآن چینل کی ایمان افروز نشریات کا سلسلہ جاری
March 19, 2024

ریڈیوپاکستان کا صوت القرآن چینل اپنے سامعین کیلئے رمضان المبارک میں قرآن مجید کے اردو ترجمہ کے ساتھ ایمان افروز نشریات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ریڈیوپاکستان کا صوت القرآن چینل قرآن مجید کی تلاوت اردو ترجمے کے ساتھ دوہزار پندرہ سے نشرکررہاہے اس وقت یہ نشریات انیس شہروں بشمول اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد، نارووال ، بہاولپور ، حیدرآباد ، خیرپور، مٹھی، گلگت ، سکردو، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر ، سبی ،میرپور، پشاور اورکراچی میں سنی جاسکتی ہیں۔

اگلے مرحلے میں صوت القرآن چینل کا دائرہ کار مزید انیس شہروں تک بڑھایاجائے گا ان شہریوں میں سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، کلرکہار، فقیر آباد، لاڑکانہ ، بھٹ شاہ ، لانڈھی ، خضدار، لورالائی، تربت، ژوب، چترال، ایبٹ آباد، کوہاٹ، نوشہرہ اور مظفرآباد شامل ہیں۔