Friday, 03 May 2024, 02:24:29 am
ڈی آئی خان دہشتگردوں کا حملہ ، چار کسٹم اہلکار شہید
April 19, 2024

فائل فوٹو

خوارجی دہشتگردوں نے درابن، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم کے معصوم اہلکاروں پر حملہ کر کے چار اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔ دہشگردوں کی یہ بے رحمانہ اور وحشیانہ کارروائی ایک بار پھر ان دہشتگردوں کی غیر انسانی، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی کارروائیوں کو ثابت کرتی ہے۔

اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے لیکن یہ خوارج دہشتگرد مذہبی تعلیمات کی غلط تشریح کرتے ہیں اور اپنی غلط تشریح کے مطابق اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔

معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا کھلم کھلا اعتراف اور ڈھٹائی ان دہشتگرد تنظیموں کے سفاک چہرے کو بے نقاب کرتا ہے ۔ اس طرح کی وحشیانہ کارروائیاں قوم اور سیکورٹی فورسز کے اس خوارجی فتنے کو پاکستان سے مٹانے کے عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں۔