Friday, 17 May 2024, 01:56:13 pm
سندھ اپیکس کمیٹی کاغیرقانونی مقیم افرادکے اعدادوشماردوبارہ اکٹھےکرنے کافیصلہ
May 02, 2024

سندھ کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے اعداد و شمار دوبارہ اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ پیشرفت آج کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کےزیر صدارت ایک اجلاس کے دوران عمل میں آئی۔

 انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کےلئے سخت اقدامات کررہی ہے۔

 انہوں نے کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کے خاتمے ، منشیات کی برائی کو جڑسے ختم کرنے اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔