چین نے پاکستان کے اقتصادی بحالی اور جامع ترقی کے لائحہ عمل کو سراہا ہے جو بیجنگ کے اعلیٰ اور معیاری ترقی کی سوچ سے مطابقت رکھتا ہے۔ چین کے ڈپٹی چیف آف مشنز SHI YUANGQIANG نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میں ایک سیمینار کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کاروباری تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی خوش آئند ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔چینی ڈپٹی چیف آف مشنز نے کہا کہ چین پاکستان میں تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر مفید اور جامع عالمگیریت کو فروغ دیا جاسکے۔