Tuesday, 22 October 2024, 04:06:31 am
 
تین روزہ ٹیکنالوجی کانفرنس اختتام پذیر
May 19, 2024

کمپیوٹرسائنس انجینئرنگ، اپلائیڈ سائنسز اور میڈیا میں تعلیمی اور عملی مہارت کی نمائش کیلئے

تین روزہ ٹیکنالوجی کانفرنس آج اسلام آباد میں ختم ہو گئی۔

کانفرنس کا اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے کیا تھا۔

تین روزہ ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر اکتیس مقابلے ہوئے۔

کانفرنس میں ملک بھر سے دس سے زائد یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔