Sunday, 08 September 2024, 04:18:23 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
July 19, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان کشمیر خطہ پوٹھوہار خیبرپختونخوا اسلام آباد پنجاب جنوب مشرقی اور بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت۔

اسلام آباد کوئٹہ اور مظفرآباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اکتیسکراچی بتیس

پشاور اٹھائیس گلگت بائیس

اور مری انیس ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ریاست بھر میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر شوپیاں اور بارہ مولا بیس ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEH تیرہ پلوامہ بیس اوراننت ناگ میںانیس ڈگری سینٹی گریڈ۔