پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کے سماجی و اقتصادی رجسٹری پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی یونین کونسلوں میں اندراج کے پانچ ہزار مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے آگاہ کیا کہ رجسٹری میں اب تک تقریباً دو لاکھ اڑسٹھ ہزار تین سو سینتیس افراد کا اندراج مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ پنجاب سماجی اقتصادی رجسٹری میں اپنا اندراج کرا کے ہمت کارڈ، کسان کارڈ، لیپ ٹاپ، وظائف پروگرام، مویشی کارڈ، شمسی توانائی سکیم، ٹریکٹر سکیم ارو رمضان پیکج سمیت کئی حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔