Saturday, 27 April 2024, 09:38:27 am
اداروں میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے،اسد قیصر
September 19, 2021

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اداروں میں ایک حقیقی تبدیلی لانے کیلئے اصلاحاتی نظام کا عمل شروع کیا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع صوابی کے علاقے شاہ منصور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ حکومت اُن اضلاع کی ترقی پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا تھا۔افغانستان کے بارے میں اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان کی دلچسپی کی واحد وجہ یہی ہے کہ وہ اس خطے میں امن کے لئے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ زدہ ملک کی ترقی کیلئے افغان حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔