فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری شعبے کی تمام جامعات کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے مالی منصوبے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج(اتوار)کو پشاور میں خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ سید ارشد حسین شاہ کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے ایک سرچ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی ہوا۔
کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ نے اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جامعات کے انتظامی اُمور اور نظم و نسق بہتر بنانے پر زور دیا۔