آج(اتوار) کی رات احمدآباد میں آسٹریلیا نے فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے ہراکرچھٹی بارآئی سی سی عالمی کرکٹ کپ جیت لیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اورزمیں دوسوچالیس رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی طرف سے کے ایل راہول 66 اورویرات کوہلی54رنزبناکرنمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنز نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے 241رنزکامطلوبہ ہدف تینتالیس اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارنس لبھوشن اٹھاون رنزبناکرناقابل شکست رہے۔
ٹریوس ہیڈ کومیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔