پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں گندم کی کم قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہ گندم کی فی چالیس کلو گرام امدادی قیمت اٹھارہ سو روپے مقرر کرنا وزیراعظم عمران خان کی کسان دوست پالیسی کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔