Thursday, 19 December 2024, 04:49:00 am
 
پاکستان،ایران کا انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق
December 18, 2024

پاکستان اور ایران نے انتہاپسندی کے مقابلے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے ۔

اس اتفاق رائے کا اظہا ر بدھ کے روز اسلام آباد میں ایران کے سفیر ڈاکٹر امیری مقدم اور وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے درمیان ایک ملاقات میں کیاگیا۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

چوہدری سالک حسین نے دنیا میں امن کے قیام کیلئے مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کی ضرورت پر زوردیا ۔

ملاقات میں پاکستان اورایران کے درمیان معاشی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیاگیا۔

ایران کے سفیر نے چوہدری سالک حسین کو آئندہ ماہ ایران میں ہونے والی بین الاقوامی قرآن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔