رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس آج (پیر)ویٹی کن میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر اٹھاسی برس تھی۔
پوپ فرانسس ایک عشرے سے زائد عرصے تک کیتھولک چرچ کے پیشوا رہے۔ وہ دو ہزار تیرہ میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے۔
ویٹی کن نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
پوپ فرانسس سترہ دسمبر اُنیس سو چھتیس کو ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں ویٹی کن سٹی، عالمی مسیحی برادری اور دنیا بھر میں ان کے تمام عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس کی وفات پوری دنیا بالخصوص مسیحی برادری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔