Wednesday, 23 October 2024, 05:59:15 am
 
وزیر تعلیم کاگوگل کے تعاون سے قائم کردہ ٹیک ایڈ سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح
June 20, 2024

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں طالبات کے ایک کالج میں گوگل کے تعاون سے قائم کیے گئے TECH ED CENTER OF EXCELLENCE کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر گوگل برائے تعلیم KEVIN KELLS کی زیرقیادت اعلی سطح کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت ملک کے پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرناچاہتی ہے ۔

انہوں نے وفد پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو وسعت دیں ۔انہوں نے اس سلسلے میں حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔