Saturday, 27 July 2024, 09:19:58 am
افتخارعارف علم وادب کے میدان میں خاص مقام رکھتے ہیں،وزیراطلاعات
September 20, 2023

نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ معروف شاعرافتخارعارف ایک درخشندہ ستارہ ہیں جوملک میں علم و ادب کے حوالے سے اپنا مقام رکھتے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات نے آج(بدھ) معروف شاعر افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم بارہواں کھلاڑی کےتقریب اجراسے خطاب میں کہا کہ افتخار عارف نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کام کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگراموں میں افتخار عارف نے کلیدی کردار ادا کیا،افتخار عارف ادب میں شجر سایہ دار کی مانند ہیں۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمدنے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ افتخار عارف کی ادب کے شعبہ میں بے پناہ خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افتخار عارف اپنے شعبے کے لیڈر ہیں، ان کی علمی و ادبی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ افتخارعارف نے ریڈیو پاکستان،پاکستان ٹیلی ویژن اور مقتدرہ قومی زبان میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔