File Photo
افغان باشندوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اپنے ملکوں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے چمن اور طورخم سرحدوں کے ذریعے روزانہ اپنے ملک واپس جارہے ہیں ۔ افغان باشندوں کی باوقار اپنے وطن واپسی کیلئے ملک کے کئی اضلاع میں دیگر اقدامات کے علاوہ ان کے عارضی قیام کیلئے تمام سہولتوں سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز 214 ٹرکوں پر سوار دو ہزار باسٹھ افغان شہری اپنے وطن واپس گئے، اب تک دو لاکھ 37 ہزار 883 افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔