پاکستا ن ریلوے ایک نجی کمپنی کے تعاون سے سفاری ٹورسٹ ٹرین آج سے بحال کررہی ہے جس سے سیاحت کے فروغ میں ایک نیااضافہ ہوگا۔ٹرین کے آغاز کی افتتاحی تقریب آج صبح گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرمنعقد ہوگی۔پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق ثقافتی دلچسپی سے بھرپوراس سفر کے لئے روانگی سے پہلے مہمانوں اور مسافروں کی ناشتے سے تواضع کی جائے گی۔مسافر موسیقی اور حسن ابدال سے اٹک خوردریلوے اسٹیشن کے راستے پوٹھوہارکے خطے کی تاریخی اہمیت سے لطف اندوزہوںگے۔