Sunday, 19 September 2021, 09:07:41 pm
پاکستان کی علاقائی معیشت کی طرف منتقلی کیلئے مدد جاری رکھی جائیگی، چینی سفیر
May 21, 2021

چین نے علاقائی روابط اوراقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کی علاقائی سیاست سے علاقائی معیشت کی طرف منتقلی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔اس عزم کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر NONG RONG نے جمعہ کے روز پاک چین سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ کے موقع پر ریڈیو پاکستان کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کا ایک مشترکہ وژن ہے اوردونوں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشترکہ طورپر امن، ترقی اور خوشحالی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔