Saturday, 27 July 2024, 05:58:23 am
ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، تین دہشتگرد ہلاک
November 21, 2023

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں ایک اور کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دہشت گرد، سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ضلع شمالی وزیرستان کے علاقےGHARYOUMمیں بارودی سرنگ پھٹنے کا ایک واقعہ ہوا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کارروائی جاری ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔