رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ دانشوروں کو مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
آج ملتان میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کا قیام تمام مکاتب فکر کے علماء اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔