پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے آج گوجرانوالہ میں سو بستروں پر مشتمل بچوں کے نئے قائم شدہ جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں بچوں کا ہسپتال قائم ہونے سے DHQ ہسپتال پر رش کم ہوجائیگا انہوں نے صرف چھ مہینے کی مختصر مدت میں بچوں کیلئے کامیابی سے بہترین ہسپتال قائم کرنے پر انتظامیہ کی تعریف کی۔
اس سے پہلے ایک بریفنگ میں وزیراعلی کو بتایا گیا کہ یہ ہسپتال دس کروڑ روپے کے خرچ سے قائم کیا گیا ہے۔