Thursday, 26 December 2024, 07:32:31 pm
 
معروف موسیقار اور دھن ساز نثار بزمی 17 ویں برسی
March 22, 2024

معروف موسیقار اور دھن ساز نثار بزمی کی آج سترہویں برسی منائی جارہی ہے۔نثار بزمی انیس سو چوبیس کو ممبئی میں پیدا ہوئے فلمی موسیقی کے شعبے میں اپنے فنی سفر کے آغاز پر انہوں نے اپنے نام کے آخر میں بزمی لکھنا شروع کیا۔انیس سو انتالیس میں آل انڈیا ریڈیو نے ایک فن کار کے طور پر ان کی خدمات حاصل کیں اورانہوں نے انیس سو چوالیس میں اپنے پہلے گانے کی دھن بنائی جو ممبئی کے ریڈیو سٹیشن سے نشر کیا گیا۔ان کی پہلی فلم ''جمنا پار'' انیس سو چھیالیس میں ریلیز ہوئی جس کے بعد جلد ہی صف اول کے فلمی موسیقاروں میں ان کا شمار ہونے لگا۔نثار بزمی نے بھارت میں چالیس سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ جن میں سے اٹھائیس فلمیں ان کی پاکستان نقل مکانی سے پہلے ریلیز ہوئیں۔انہوں نے ساٹھ سے زائد پاکستانی فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دی۔نثار بزمی کا آج ہی کے دن دو ہزار سات میں کراچی میں انتقال ہوا۔