Monday, 09 December 2024, 10:29:44 pm
 
وزیراعظم اور ایرانی صدر کا دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور
April 22, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ایران کے صدر داکٹر سید ابراہیم رئیسی نے آج (پیر) کواسلام آباد میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا اور اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوںنے خصوصا تجارت، توانائی، رابطے، ثقافت اور عوام کی سطح پر روابط کے شعبوں میں دوطرفہ وسیع تر تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دہشتگردی کے خطرے سمیت مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یکساں سوچ اپنانے کیلئے تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کے عوام کے لئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور انسانی امداد کیلئے عالمی کوششوں کی اپیل کا اعادہ کیا۔