Saturday, 27 April 2024, 01:41:52 am
پاکستان اور تاجکستان کا دوطرفہ مفادات کیلئے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
June 22, 2021

پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ مفادات کے لئے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے منگل کے روز دوشنبے میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور تاجکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری NASRULLO MAHMUDZODAکے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارت' ٹرانسپورٹ' مواصلات' توانائی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادر سمیت پاکستانی بندرگاہیں تاجکستان کو سمندر کے ذریعے باہر کی دنیا سے رابطے کے لئے سستا اور موثر ترین روٹ فراہم کرسکتی ہیں۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے روابط برقرار رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔