Sunday, 08 September 2024, 04:33:24 am
 
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کا انتباہ جاری
July 22, 2024

خیبرپختونخوا کے ہنگامی امدادی ادارے نے آج سے بدھ تک صوبے کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور گرد آلود ہوائوں کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

ادارے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات کریں۔

پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔