Wednesday, 01 May 2024, 06:39:12 pm
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ، چار دہشت گرد ہلاک، ایک فوجی شہید
November 22, 2020

  شمالی وزیرستان میں معلومات پر مبنی آپریشن  کے دوران چار  دہشت گرد مار گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان سپاہی صدام شہید جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ رات سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گروں کی پناہ گاہ پر آپریشن کیا جس   میں چاروں دہشت گرد مارے گئے