وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت پارلیمنٹ کے آزاد ارکان کی جانب سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کوتبدیل نہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے پیر کی شام اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہآ ئین کی شقیں اکاون اور ایک سوچھ پابند کرتی ہیں کہ کامیاب امیدواروں کے ناموں کی سرکاری گزٹ میں اشاعت کے تین دن کے اندر آزاد امیدواروں کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوناپڑے گا۔
وزیر قانون نے کہاکہ پارلیمنٹ کے الیکشن ایکٹ کی دفعات چھیاسٹھ اور ایک سو چار اے اس وقت ملک میں نافذ العمل ہیں انہوں نے کہاکہ اب وہ آزاد ارکان جو پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو قوانین بنانے اور تبدیل کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔