Tuesday, 24 September 2024, 04:25:11 pm
 
جب تک غزہ جیسے سانحات برقرار رہیں گے تب تک پائیدار ترقی نہیں ہوسکتی:آصف
September 24, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک ترقی یافتہ دنیا کی جانب سے غزہ جیسے سانحات برقرار رہیں گے تب تک کوئی پائیدار ترقی نہیں ہوسکتی۔

نیویارک میں مستقبل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے کے ذریعے عالمی سطح پر اقتصادی مساوات یقینی بنانے پر زور دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے معاہدے کی منظوری عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے انہوں نے اس اہم معاہدے میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری پر زور دیا۔