Tuesday, 24 September 2024, 04:23:33 pm
 
صدر،وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستانی عزم کا اعادہ
September 24, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دوستی کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ معیشت، تجارت، دفاع، ثقافت، تعلیم اور عوام کے درمیان

روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت اور دور اندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اسلامی دنیا کے رہنما کی حیثیت سے ہمیشہ انصاف، مساوات اور امن کے نصب العین کی حمایت کی ہے۔