Tuesday, 24 September 2024, 04:21:46 pm
 
وزیر تجارت کا پاکستان اور بیلا روس کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور
September 24, 2024

وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج (منگل) اسلام آباد میں پاکستان اور بیلا روس کے مشترکہ وزارتی کمیشن سے خطاب میں انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ اس شراکت داری کا مقصد ہماری صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانا روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔وزیر تجارت نے بیلا روس کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے تحاشا مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی سطح پر روابط ثقافتی تبادلوں اور دونوں ملکوںکے درمیان تعلیمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔