Tuesday, 24 September 2024, 04:22:57 pm
 
پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے،عطاء اللہ تارڑ
September 24, 2024

وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔

نیویارک میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ روابط اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اس امر پرزور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستان یہ پیغام دنیا کو دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی کی شرح دس فیصد سے کم ہوگئی ہے۔